پاکستان کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا باعث فخر لمحہ ہے، اعجاز پٹیل

پیر 19 نومبر 2018 22:24

پاکستان کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا باعث فخر ..
ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) نیوزی لینڈ کے سپنر اعجاز پٹیل نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ڈیبیو کرنا دیرینہ خواب تھا، پاکستان کے خلاف کیریئر کے پہلے میچ میں ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنا میرے لئے باعث فخر لمحہ ہے، اس کارکردگی سے اعتماد بڑھا ہے، کوشش ہو گی کہ اگلے میچز میں بھی عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔

(جاری ہے)

پٹیل نے گرین شرٹس کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں غیرمعمولی بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیکر ٹیم کو فتح دلائی تھی۔ پٹیل نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، دوسری اننگز میں گیم پلان کے مطابق بائولنگ جس کی وجہ سے کامیابی ملی، کپتان اور دوسرے ساتھی کھلاڑیوں نے بہت حوصلہ دیا جس کی وجہ سے عمدہ پرفارم کرنے میں کامیاب رہا، اس کارکردگی سے اعتماد بڑھا ہے اور اب اگلے میچز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے سخت محنت کروں گا۔

متعلقہ عنوان :