بلاول بھٹو زرداری (کل) غذر اور طأوس کا دورہ کریں گے

پیر 19 نومبر 2018 22:24

بلاول بھٹو زرداری (کل) غذر اور طأوس کا دورہ کریں گے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئرمین بلاول بھٹو زرداری (کل) منگل کو غذر اور طأوس کا دورہ کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وہ غذر میں نشان حیدر لالک جان شہید کے مزار پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری سابق گورنر گلگت بلتستان پیر کرم علی شاہ کی عیادت بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو غذر کے بعد طائوس جائیں گے اور وہاں کارکنوں سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام کی بلاول بھٹو کے ساتھ والہانہ محبت نے پی پی پی کے شہید چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کی یاد تازہ کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لیڈر عوام کے ساتھ وعدہ نبھاتا ہے، عوام بھی نسلوں تک اس کا ساتھ دیتے ہیں۔