Live Updates

یوٹرن کا مطلب بات کرکے مکر جانا ہے، بات کرکے مکر جانا عمران خان کی پہچان ہے، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

مسٹر یوٹرن خان یہ بات ذہن نشین کرلے کہ قوم انہیں مزید یوٹرن کی اجازت نہیں دے گی،بیان

پیر 19 نومبر 2018 22:27

یوٹرن کا مطلب بات کرکے مکر جانا ہے، بات کرکے مکر جانا عمران خان کی پہچان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی سیکریٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ یوٹرن کا مطلب بات کرکے مکر جانا ہے اور بات کرکے مکر جانا عمران خان کی پہچان ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان اور پی ٹی آئی کے وفاقی وزرائ کی طرف سے یو ٹرن کے حق میں بیان کی جانے والی تاویلوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں یہ یاد نہیں رہتا کہ آدھا گھنٹے پہلے کونسا جھوٹ بولا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی پارٹی کے کرتوت دیکھ کر قوم عمران حکومت کو جھوٹے کی سرکار کہہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے علیمہ خان احتساب سے مبرائ نہیں ہے۔ قوم کو اس سوال کا جواب دیا جائے کہ علیمہ خان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا نفیسہ شاہ نے کہا کہ مسٹر یوٹرن خان یہ بات ذہن نشین کرلے کہ قوم انہیں مزید یوٹرن کی اجازت نہیں دے گی۔ ۔طارق ورک ن
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات