Live Updates

وزیراعظم نے گریڈ22 میں ترقی پانے والے افسران کے ناموں کی منظوری دیدی

پیر 19 نومبر 2018 22:33

وزیراعظم  نے گریڈ22 میں ترقی پانے والے افسران کے ناموں کی منظوری دیدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے گریڈ22 میں ترقی پانے والے افسران کے ناموں کی منظوری دے دی ، بیوروکریٹس کی ترقی میں قانونی تقاضے، میرٹ کو ملحوظ خاطررکھا گیا ہے۔ سیکرٹریٹ گروپ کی ایک سیٹ پر 14افسران ترقی کے منتظر تھے، انفارمیشن گروپ کی سیٹ پراسینئر افسر شفقت جلیل کو ترقی دی گئی جبکہ فارن سروسز و دیگر گروپ کے 8 افسران کو بھی گریڈ22 میں ترقی دی گئی۔

اسٹبلشمنٹ ڈویزن ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 2 بار اعلیٰ اختیاراتی بورڈ اجلاس میں میرٹ پرفیصلہ کیاگیا۔ بورڈ میں مختلف گروپوں کی20 سے زائد افسران کو ترقی دی گئی ہے، جس میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ ڈی ایم جی کے 6 افسران کو ترقی دی گئی، ترقی پانے والوں میں عمران احمد،شفقت الرحمان رانجھا اور عامر احمد، محمدخان لچھی،ساجد یوسفائی اور طارق نجیب نجمی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس گروپ کے 2افسران کو بھی ہائی پاور بورڈ نے ترقی دی، پولیس گروپ کے ترقی پانے والوں میں حسین اصغراور نعیم خان شامل ہیں ، سیکرٹریٹ گروپ کے نعیم خان کو گریڈ22 میں ترقی دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹریٹ گروپ کی ایک سیٹ پر 14افسران ترقی کے منتظر تھے، انفارمیشن گروپ کی سیٹ پراسینئر افسر شفقت جلیل کو ترقی دی گئی جبکہ فارن سروسز و دیگر گروپ کے 8 افسران کو بھی گریڈ22 میں ترقی دی گئی۔

یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ماضی میں نظرانداز اہل افسران کو اہم عہدوں پر تعینات کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن سے خود مختار اداروں اور افسران سے متعلق رپورٹ طلب کرلی تھی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اداروں میں قابل افسران تعینات کرکے بہتری کے خواہشمند ہیں اور وزارتوں اورخودمختاراداروں میں میرٹ کی بنیادپرتعیناتیاں کی جائیں گی، عمران خان نے تعیناتیوں سے متعلق وزرا سے بھی تجاویز مانگ رکھی ہیں اور جلد وزارتوں اور خودمختار اداروں میں نئی تعیناتیوں کا فیصلہ کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ظفر ملک
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات