پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت میں یو این ڈی پی کے تعاون کی ضرورت ہے، جلد نئی تعلیمی پالیسی متعارف کرا دی جائے گی ،ْ وزیر تعلیم شفقت محمود

پیر 19 نومبر 2018 22:34

پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت میں یو این ڈی پی کے تعاون کی ضرورت ہے، جلد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ و تکنیکی تربیت میں یو این ڈی پی کے تعاون کی ضرورت ہے، جلد نئی تعلیمی پالیسی متعارف کرا دی جائے گی۔ وہ پیر کو اقوام متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) کے وفد سے یہاں ملاقات میں بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں سے باہر طلباء کے داخلے اور معیار تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ اور یونیفارم ایجوکیشن سسٹم کیلئے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ بہت جلد نئی ایجوکیشن پالیسی متعارف کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے تعلیمی رضاکار پروگرام شروع کر رہے ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ سکولوں میں سکل ایجوکیشن لازمی قرار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ میں یو این ڈی پی کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پیشہ وارانہ تربیت کے اداروں کی کمی کو پورا کرنے کیلئے نئے ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے بنائیں گے۔ اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر یو این ڈی پی نے کہا کہ ترقیاتی پراجیکٹس، ماحول اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ میں مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :