مرحوم حاجی محمد عدیل کی پارٹی اور قوم کیلئے خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی،شاہی سید

پیر 19 نومبر 2018 22:34

مرحوم حاجی محمد عدیل کی پارٹی اور قوم کیلئے خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ انگریز سامراج کے خلاف بھرپور جدو جہد کرنے والے اے این پی کے سینئر مرکزی ہنما مرحوم حاجی محمد عدیل کی پارٹی اور قوم کیلئے خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی، باچا خان مرکز سے مرحوم حاجی محمد عدیل کی دوسری برسی کے موقع پر جاری کردہ بیان میںکہا ہے کہ حاجی محمد عدیل پارٹی اور ملکی سیاست میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے تھے، حاجی عدیل کی جمہوریت پسندی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ اُن کی سیاسی خدمات کبھی نہیں بھلایا جا سکتا حاجی عدیل ایک ایسے انسان کے فرزند تھے جنہوں نے انگریز سامراج کے خلاف بھر پور جدوجہد کی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باچا خان بابا کی تحریک کا حصہ بنے، اہم حکومتی عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود حاجی محمد عدیل کا دامن بے داغ رہا، ساتویں این ایف سی ایوارڈ اور بجلی منافع کے بقایا جات کے علاوہ 18 ویں ترمیم میں بھی نہایت ہی اہم اور متحرک کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

با کردار، بااصول حاجی محمد عدیل مرحوم نے حق کی خاطر استقامت سے جبر کے خلاف جدوجہد کی، حاجی عدیل مرحوم جیسے حقیقی سیاسی رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ حاجی محمد عدیل مرحوم جمہوری جدوجہد کے ہیرو تھے۔ ان کی مسلسل جدوجہد سیاست کے میدان میں مشعل راہ ہے۔