وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی پر معمور ایلیٹ فورس کے دو اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا

پیر 19 نومبر 2018 22:50

وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی پر معمور ایلیٹ فورس کے دو اہلکاروں کو ہٹا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سکیورٹی پر معمور ایلیٹ فورس کے دو اہلکاروں کو ہٹا دیا گیا ہے دونوں اہلکاروں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی سے ہٹانے کے احکامات وزیر اعلیٰ پنجاب کے چیف سکیورٹی افسر عمر فاروق نے جاری کئے ہیں اور اس سلسلے میں ایک مراسلہ ایس پی ایلیٹ کو بھی ارسال کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہٹائے جانے والے ایلیٹ فورس کے دونوں پولیس اہلکار آئندہ تا حیات کسی وی آئی پی کی سکیورٹی پر تعینات نہیں ہو سکیں گے سکیورٹی ڈیوٹی سے ہٹائے جانے والے دونوں پولیس اہلکاروں پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف مختلف تنقیدی کلمات پوسٹ کئے تھے۔