پی ایس او نے لاہور پولیس کو پٹرول کی سپلائی بند کر دی

پیر 19 نومبر 2018 22:52

پی ایس او نے لاہور پولیس کو پٹرول کی سپلائی بند کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے لاہور پولیس کو پٹرول کی سپلائی بند کر دی ہے جس کی وجہ سے لاہور پولیس کی گشت پر جانے والی گاڑیاں تھانوں میں کھڑی کر دی گئی ہیں جبکہ جو گاڑیاں شہر کی سڑکوں پر پٹرولنگ کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں عام شہریوں کی جیبوں پر بوجھ بن گئی ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شہر کے پٹرول پمپوں نے 10 نومبر سے لاہور پولیس کی گاڑیوں کو پٹرول فراہم کرنا بند کر دیا ہے جس کی وجہ لاہور پولیس کی جانب سے پی ایس او کو واجبات کی مد میں عدم ادائیگی بتائی گئی ہے جو اربوں روپے میں ہے۔