پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے میچ پاکستان سے چھین لیا، شاہینوں کو 4 رنز سے شکست،سیریز میں 1-0کی برتری

176 رنز کے ہدف کے تعاقب یں پاکستان کی پوری ٹیم ہی 171 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی،اظہر علی 65 ، اسد شفیق 45 رنز بنانے میں کامیاب رہے، میچ کے دوران کیویز نے صرف 14 رنز کے دوران پاکستان کی 5 وکٹیں گرا دیں،اعجاز پٹیل نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کر دیا، 59 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ،یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے کم رنز سے شکست اور نیوزی لینڈ کی سب سے کم رنز سے فتح ہے

پیر 19 نومبر 2018 22:56

پہلا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے میچ پاکستان سے چھین لیا، شاہینوں کو 4 رنز سے ..
ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 رنز سے شکست دیدی ہے،یہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی رنز کے اعتبار سے سب سے کم رنز سے شکست اور نیوزی لینڈ کی سب سے کم رنز سے فتح ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جان سے دیئے گئے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب یں پاکستان کی پوری ٹیم ہی 171 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی،اعجاز پٹیل نے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کو تباہ کر دیا، 59 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

میچ سنسنی خیز مرحلے میں اس وقت داخل ہوا جب اظہر علی وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کا مجموعہ 154 رنز تھا عین اسی موقع پر پاکستان کی اچانک تین وکٹیں ایک ساتھ گر گئیں اور میچ کا رخ پلٹ گیا،یچ کے دوران کیویز نے صرف 14 رنز کے دوران پاکستان کی 5 وکٹیں گرا دیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے اظہر علی 65 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ ان کے علاوہ اسد شفیق 45 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

ے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 37 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کا آغاز کیا تو کیویز بالرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔اوپننگ بلے باز امام الحق 40 کے مجموعی سکور پر 27 رنز بنا کر آٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ بھی 10 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔اوپننگ بلے بازوں کے آٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے حارث سہیل بھی کریز پر زیادہ دیر کھڑے نہ ہوسکے اور 4 رنز بنانے کے بعد کیچ آٹ ہوئے۔

اسد شفیق اور اظہر علی نے چوتھی وکٹ کے لیے 82رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد اسد شفیق45رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ، بابر اعظم بھی صرف 13رنز بنا کر رن آٹ ہوگئے ،کپتان سرفرا ز احمد ایک بار پھر ذمہ درانہ اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 3رنز بنا کر پوویلین لو ٹ گئے ، بلال آصف بھی صفر کی خفت سے دوچار ہوکر پوویلین لوٹے،یاسر شاہ بھی بغیر کوئی رن بنائے نیل ویگنر کی دوسری وکٹ بنے ،حسن علی میچ جلدی ختم کرنے کیلئے چھکا لگانے کی کوشش کرتے ہوئے آئوٹ ہوگئے۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی 65 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے لیکن اننگز کے آخر میں وہ ٹیم کو فتح یاب کرنے میں ناکام رہے اور دبا میں بہتر کھیل نہ پیش کر سکے۔

متعلقہ عنوان :