مظفرآباد:محکمہ تعلیم آزادکشمیر میں23 لاکھ کا فراڈ کا انکشاف

ایڈہاک تقرریوں کی مد میں فی کس 300جمع ہونے والی رقم محکمہ ہڑپ کر گیا، 13ہزار امیدوار تا حال تقرریوں کیلئے دربد کی ٹھوکریںکھانے پر مجبور ،چند امیدواروں نے محکمہ تعلیم کے آفیسران کی کرپشن کیخلاف احتساب بیورو میں جانے کا فیصلہ کر لیا، محکمہ تعلیم میں تعینات منظم مافیا نے وزارت تعلیم کا اندھیرے میں رکھ کر امیدواروں کی23لاکھ ہضم کر لیئے

پیر 19 نومبر 2018 23:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) محکمہ تعلیم آزادکشمیر میں23 لاکھ کا فراڈ کا انکشاف ایڈہاک تقرریوں کی مد میں فی کس 300جمع ہونے والی رقم محکمہ ہڑپ کر گیا جبکہ 13ہزار امیدوار تا حال تقرریوں کیلئے دربد کی ٹھوکریںکھانے پر مجبور چند امیدواروں نے محکمہ تعلیم کے آفیسران کی کرپشن کیخلاف احتساب بیورو میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے محکمہ تعلیم میں تعینات منظم مافیا نے وزارت تعلیم کا اندھیرے میں رکھ کر امیدواروں کی23لاکھ ہضم کر لیئے ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کا لجز کرپشن کاگڑھ بن گیا ہے گزشتہ ایک سال سے تعلیم کالجز میں تعینات منظم مافیا نے اپنا رنگ دکھانا شروع کر دیا وزارت تعلیم کو تمام حالات سے بے خبر رکھ کر میرٹ کی دھجیاں اڑادی گئیں تعلیم کالجز میں کلرک ہیڈکلرک اور سپرنٹنڈٹ نے تباہی مچا رکھی ہے مبینہ طور پر 23لاکھ روپے ایڈہاک تقرریوں کی مد میں آفیسران ہاتھ صاف کر گئے ہیں ذرائع کے مطابق ایک سال قبل محکمہ تعلیم کالجز میں35ایڈہاک آسامیوں کیلئے جمع کروائیں اورفی کس ہر امیدوار سی3سوروپے درخواست کے ساتھ وصول کیئے گے تا ہم ابھی تک ان35اسامیوں پر نہ تو ٹیسٹ ہوئے اور نہ ہی انٹرویو محکمہ میں تعینات کرپٹ افراد نے گٹھ جووڑ کر کے امتحانات کو اکروا کرکھا ہے اور اس مد میں جمع ہونے والی23لاکھ روپے ڈکار گئے ہیں اب تنگ آکر چند افراد نے احتسابب بیورو میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے سیاست رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم کالجز کے کرپٹ آفیسران نے وزارت تعلیم کالجز کو بت خبر رکھ کر اندرون خانہ 35آسامیوں کیخلاف تقرریاں بھی کر دی ہیں جبکہ امیدواروں کے اصرار پر اب انہیں ضواب دیا جا رہا ہے کہ جو بھی ہو اسے اس کی3سو روپے واپس کردو ٹیسٹ انٹروپر کے انتظار میں امیدواروں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیرت اور چیئرمین احتساب بیورو نوٹس لیکر کر اس فراڈ میں شامل افراد کیخلاف کاروائی کریں محکمہ تعلیم کالجز میں کرپٹ افراد ایک منظم مافیا ہے جو سادہ لوح افراد کو لوٹ کر خود کروڑ پٹی بن گیا ہی

متعلقہ عنوان :