مظفرآباد:ریڈفاونڈیشن سکول ہڈورہ بانڈی کے بچوں کا سکول کی بندش اور بااثر قبضہ مافیا کیخلاف احتجاجی دھرنا

پیر 19 نومبر 2018 23:03

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) ریڈفاونڈیشن سکول ہڈورہ بانڈی کے بچوں کا گزشتہ روز سکول کی بندش اور بااثر قبضہ مافیا کیخلاف احتجاجی دھرنا ۔ریڈفاونڈیشن سکول ہڈورہ بانڈی کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور۔بااثر افراد نے ادارے کو یرغمال بنا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

شدید سردی میں بھی چھت نہ ہونے کی وجہ سے بچے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو گے قبضہ مافیا کے اہلکاروں نے ریڈ فاوندیشن کی عمارت پر قبضہ کر کے ننھے بچوں کو سکول کی چھت سے محروم کر دیا جسکی وجہ سے بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ریڈ فاونڈیشن ہڈورہ بانڈی کے طالب علموں نے گزشتہ روزسکول کے باہر احتجاج کیا۔

احتجاجی بچوں کا کہنا تھا ہمارے تعلیمی سال کا اختتام ہو رہاہے اور ہماری تعلیمی سرگرمیاں قبضہ مافیا نے متاثر کررکھی ہیںمتاثرہ بچون نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر‘صدر آزادکشمیر‘چیف جسٹس آزادکشمیر‘چیف سیکرٹری ‘آئی جی پی آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہماارے سکول کی عمارت ان شند شر پسند قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جائے تا کہ ہم اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیںبچوں نے مزید کہا کہ اگر جلد از جلد سکول کو بحال نہ کروایا گیا تو اپنے سکول کی کلاسسز ڈی آفس کے باہر لگائیںگی

متعلقہ عنوان :