وقت نے ایک بار پھر ثابت کردیا امریکہ کی خوشامد کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ، وزیر انسانی حقوق

پیر 19 نومبر 2018 23:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) وزیر انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ وقت نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ امریکہ کی خوشامد کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہے۔ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر کے ذریعے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ تاریخ نے پھر سے ثابت کیا ہے کہ امریکا کی خوشامد کرنے سے کوئی فائدہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا بیان ان پاکستانی رہنمائوں کے لیے ایک پیغام ہے جو نائن الیون کے بعد امریکا کو خوش کرنے کے چکر میں لگے رہے۔ جس کا نتیجہ ڈرونز حملوں میں پاکستانی جانوں کا ضیاع، ریمنڈ ڈیوس اور دیگر امریکی ہرکاروں کی رہائی کی صورت میں سامنے آیا۔ڈاکٹر مزاری کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرونز کے باعث پاکستانی میں ہونے والی غیر قانونی ہلاکتوں کی تعداد ان گنت ہے، انہوںنے کہا کہ تاریخ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ امریکہ کی خوش آمد کرنے سے کچھ حاصل نہیں جب کہ امریکی پالیسیاں پاکستان کے مفاد کے خلاف ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود، نامہ نگار