گندم پیدا کرنے والوں ممالک میں پاکستان ساتواں نمبر پر آگیا ، سالانہ اوسط پیدوار 25.5ملین میٹرک ٹن

پنجاب کا حصہ 70فیصد ہے ، پاکستان ہر سال 300ارب روپے خوردنی تیل کی درآمد ملکی معیشت پر بوجھ ِگندم کی زیادہ پیدوار حاصل کرنے کیلئے کسانوں چاہئے کہ وہ بر وقت 30نومبر تک کاشت کریں، 7دسمبر تک گندم کاشت نہ کرسکیں تو اس بہتر ہے کہ وہ سورج مکھی کی فصل کریں ،سیمینار سے مقررین کا خطاب

پیر 19 نومبر 2018 23:08

گندم پیدا کرنے والوں ممالک میں پاکستان ساتواں نمبر پر آگیا ، سالانہ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) دنیا بھر میں گندم پیدا کرنے والوں ممالک میں پاکستان ساتواں نمبر پر آگیا ،پاکستان میں سالانہ اوسط پیدوار 25.

(جاری ہے)

5ملین میٹرک ٹن ہے جس میں صوبہ پنجاب کا حصہ 70فیصد ہے ، پاکستان ہر سال 300ارب روپے خوردنی تیل درآمد کرتاہے جوکہ ملکی معیشت کاپر ایک بوجھ ہے ِگندم کی زیادہ پیدوار حاصل کرنے کیلئے کسانوں چاہئے کہ وہ بر وقت 30نومبر تک کاشت کریں اگر 7دسمبر تک گندم کاشت نہ کرسکیں تو اس بہتر ہے کہ وہ سورج مکھی کی فصل کریں آن لائن کے مطابق فیصل آباد میں کند م تیلدار اجناس کی افادیت اور منافع بخش کاشت کے موضوع پرسیمینار کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر زرعت ملک نعمان احمدلنگڑیال تھے سیمینار میں ڈویژن بھر کے دوہزار سے زائد کسانوں ،زرعی ماہرین سمیت مختلف زرعت کے شعبہ تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، دیگر مہمانوں میں صوبائی اجمل چیمہ ، سیکرٹری زرعت پنجاب واصف خورشد ،اور صوبائی ممبران نے بھی موجود تھے زرعی ماہرین کا کہناہے کہ گندم کی پیدوار میں اضافہ کے لئے حکومت نے امسال کاشتکاروں کو اچھے بیماروں سے پاک اور معیاری بیج کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے ہیں تاکہ کاشتکار گندم کی بھر پیدوار حاصل کرسکیںپنجاب میں اس سال گندم کی کاشت کرنے کا ہدف 10ملین ہیکیڑ مقرر کیا ہے ،جبکہ پاکستان ہر سال 300ارب روپے خوردنی تیل درآمد کرتاہے جوکہ ملکی معیشت کاپر ایک بوجھ ہے ہمارے ملک کی آب ہوا تیلدار اجناس کی کاشت کرنے کیلئے موزوں ہے کسان تیلدار اجناس کی کاشت کو فروع دے کر ملک کا قیمتی زرمبادلہ بچاسکتے ہیں ،صوبائی وزیر زرعت ملک نعمان احمدلنگڑیال نے کہاکہ امسال حکومت پنجاب نے سورج مکھی کی کاشت کے فروع کیلئے پانچ ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیر کاشت رقبہ پچھت کاشت کی بجائے سورج مکھی کی کاشت پر توجہ دیں اور حکومتی سبسڈی سے فائداٹھائیں اس طرح تیلدار اجناس کی کاشت کے فروغ دینے کیلئے سورج مکھی 2لاکھ 50ہزار ایکڑ پر کاشت کاہدف مقررکیا گیا ہے اس مہم میں کاشتکاروںکی شرکت سے یہ ہدف انشاء اللہ حاصل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کندم کہ وہ کاشتکارجوکہ بروقت کاشت مکمل نہیں کرسکیں وہ گندم کی بجائے سورج مکھی کو کاشت کریں اور حکومت مہم کوکامیاب بنانے میں مدددیںتیلداد اجناس کی پیدوار میں اضافہ بڑھتی ہوئی ملکی آبادی غذائی ضروریات پوری کرنے کیلئے ناگزیر ہے،انہو ں نے کہا کہ میں دعاکرتا ہون کہ اللہ تعالیٰ ہمیں غذائی خودکفالت اور خودانحصاری کیلئے اپنے کاشتکاربھائیوں اور ملک وقوم کے مفاد میں بہترفیصلے کرنے کا موقع دے آخر میں انہوں نے محکمہ رزعت پنجاب ،پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کو کامیاب سیمینار کا اہتمام کرنے پر مبار ک باددی،