․اسلام آباد ہائی کورٹ : زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ کو جواب داخل کروانے کیلئے مزیدمہلت

قومی احتساب بیورو اوروفاقی تحقیقاتی ادارے کے وکلا نے جواب داخل کروا دیئے

پیر 19 نومبر 2018 23:11

․اسلام آباد ہائی کورٹ : زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ کی جواب داخل کروانے کے لئے مزیدمہلت دینے کی استدعا منظور کر لی۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑنل بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار زلفی بخاری ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے ،لیکن سماعت شروع ہونے سے پہلے ہی روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو اوروفاقی تحقیقاتی ادارے کے وکلا نے جواب داخل کروا دیئے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خالد محمود پیش ہوئے اور وزارت داخلہ کی جانب سے جواب داخل کروانے کے لئے مزید مہلت دینے کی استدعا کی۔زلفی بخاری کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے۔نیب میں میرے موکل کے خلاف انکوائری چل رہی ہے بعدازں عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد مزید سماعت 27نومبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔وحید ڈوگر