امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے،
کوئی پاکستانی نائن الیون کے واقعات میں ملوث نہیں تھا پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا، اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے امریکہ کو اس بات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے کہ ایک لاکھ 40 ہزار نیٹو افواج، اڑھائی لاکھ افغان افواج کے ساتھ اور ایک ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں آج طالبان پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’فاکس نیوز‘‘ پر نشر ہونے والے انٹرویو کے جواب میں ٹویٹ
پیر 19 نومبر 2018 23:20
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے امریکہ کو اس بات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے کہ ایک لاکھ 40 ہزار نیٹو افواج بمع اڑھائی لاکھ افغان افواج کے ساتھ جنگ پر مبینہ طور پر ایک ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں آج طالبان پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جات تباہ ہو گئے اور لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔ جنگ نے عام پاکستانیوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان زمینی اور فضائی مواصلات کی فری لائنز مسلسل فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا مسٹر ٹرمپ کسی ایسے اور اتحادی کا نام بتا سکتے ہیں جس نے ایسی قربانیاں دی ہوں واضح رہے کہ وزیراعظم کے یہ ٹویٹس 18 نومبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’فاکس نیوز‘‘ پر نشر ہونے والے انٹرویو کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ اس نے امریکہ کے لئے کچھ نہیں کیا اور ٹرمپ نے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی امریکی فوجی امداد روکنے کے امریکی انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کیا۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.