پنجاب یونیورسٹی اور پیام نور یونیورسٹی ایران کے درمیان معاہدہ

پیر 19 نومبر 2018 23:26

لاہور۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) :پنجاب یونیورسٹی اور پیام نور یونیورسٹی ایران کے درمیان تعلیم و تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کا معاہدہ طے پاگیا ہے، اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ہوگا ، اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر، صدر پیام نور یونیورسٹی ایران پروفیسر محمد رضا زمانی ، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان، ڈائریکٹر ایلومنائی ڈاکٹر فوزیہ ہادی علی و دیگر نے شرکت کی، معاہدے کی رو سے دونوںادارے فارسی زبان و ادب کی ترقی اور کتابوں کی اشاعت میں تعاون کریں گے، دونوں فریق سائنسی تحقیق کے فروغ کیلئے کام کریں گے، دونوں ادارے ایران اور پاکستان میں تعلیم کی فراہمی کیلئے طلبہ کو سکالرشپس دیں گے اور اساتذہ و طلبہ کی سطح پر وفود کے تبادلوں کی سہولیات بھی مہیا کریں گے، دونوں ادارے ایرانی تعلیم اور فارسی زبان و ادب کے فروغ کیلئے چیئرز بھی لانچ کریں گے، بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی اورینٹل کالج کے زیر اہتمام سیکریٹری اکیڈمی آف پرشین لینگوئج اینڈ لٹریچر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا نصیری کی کتاب ’’ تاریخ فرشتہ ‘‘ کی تقریب رونمائی شیرانی ہال اولڈ کیمپس میںمنعقد ہوئی ، اس موقع پر صدر پیام نور یونیورسٹی ایران پروفیسر ڈاکٹر محمد رضازمانی، ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، اس موقع پر مقررین نے پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا نصیری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی تخلیق کو ایک بہترین اضافہ قرار دیا۔