Live Updates

پی ٹی آئی نے مؤثر حکمت عملی سے ملک سے کرپشن کا ناسور ختم کرنا ہے، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

پیر 19 نومبر 2018 23:28

پی ٹی آئی نے مؤثر حکمت عملی سے ملک سے کرپشن کا ناسور ختم کرنا ہے، ڈاکٹرفردوس ..
سیالکوٹ۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف عوام کو روایتی تھانہ کچہری کے یرغمالی نظام سے نجات دلا کر فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنا کر عوام کا معیار زندگی بلند کر رہی ہے‘ پی ٹی آئی نے مؤثر حکمت عملی سے ملک سے کرپشن کا ناسور ختم کرنا ہے اور ملک کودیمک کی طرح چاٹنے والے مافیاکو جڑ سے اکھاڑنا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ مافیا جس کا ذریعہ معاش ہی لوٹ مار ہے وہ اپنے مفادات کے مجروح ہونے پر واویلا کر رہے ہیںاور کرپشن لیگ اپنا ذہنی توازن کھو چکی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کا ترقی یافتہ خوشحال پاکستان کا سورج اپنی تجارت کے ساتھ اوپر جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے موضع نذیر پورہ ہیڈ مرالہ کے مقام پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر بیرسٹر جمشید غیاث ، اشفاق بھٹی ، ثاقب بھٹی، حاجی اللہ رکھا اور دیگر مقررین نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو حلقہ کے مسائل حل کروانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات