گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اور ہزارہ جرنلسٹ کے وفد کی وفاقی وزیر اطلاعات سے ملاقات

حکومت اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،صحافیوں کے تحفظ اور اور فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہیں،چو دھری فواد حسین

پیر 19 نومبر 2018 23:37

گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اور ہزارہ جرنلسٹ کے وفد کی وفاقی وزیر اطلاعات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) وزیراطلاعات چودھری فواد حسین نے کہاہے کہ موجودہ جمہوری حکومت اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے،حکومت صحافیوں کے تحفظ اور اور فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے،صحافیوں کیلئے تربیتی پروگرامز میں اضافہ کے لئے کوششیں کریں گے جس سے انہیں اپنی پیشہ وارانہ استعداد میں مزید اضافہ کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اور ہزارہ جرنلسٹ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چودھری فواد نے کہاکہ موجودہ جمہوری حکومت اظہار رائے کے بنیادی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ آزادی صحافت اور جمہوریت کا آپس میں گہرا رشتہ ہے ،دونوں ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت صحافیوں کے تحفظ اور اور فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔

علاقائی اور دور افتادہ صحافیوں کو بہتر صحافتی سہولیات کی فراہمی کی مخلصانہ کاوشیں کریں گے۔چودھری فواد حسین نے کہاکہ ملک بھر میں کام کرنے والے صحافیوں کو بھی وہی سہولیات حاصل ہونی چاہیے جو مرکزی دھارے میں صحافیوں کو حاصل ہوتی ہیں۔صحافیوں کے لئے تربیتی پروگرامز میں اضافہ کے لئے کوششیں کریں گے جس سے انہیں اپنی پیشہ وارانہ استعداد میں مزید اضافہ کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مظلوم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو ہر فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے۔بہادر کشمیریوں نے اپنے صبر سے بھارتی ظلم و بربریت کو شکست دی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ آزاد کشمیر کے صحافی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو بینقاب کرنے اور خود ارادیت کے حق کے حصول کی جدوجہد کو اجاگر کرنے میں اپنے قلم کی طاقت کا بھرپور استعمال کریں۔ بہت جلد آزآدکشمیر، ہزارہ اور گلگت بلتستان کے پریس کلبوں کا دورہ کروں گا۔