چیف جسٹس نے کراچی میں دو بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا

پیر نومبر 23:38

چیف جسٹس نے کراچی میں دو بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے لیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2018ء) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کراچی میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق ہونے والے 2 بچوں کی ہلاکت کا ازخود نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں مضر صحت کھانے سے دو کم سن بچے جاں بحق ہوگئے تھے، چیف جسٹس پاکستان نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت سے 10 دن میں واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔