Live Updates

ڈاکٹر عمر سیف نے خود کو برطرف کرنے کی وجہ بتا دی

میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک انتظامی اور سیاسی فیصلہ ہے ، نئی حکومت اگر نئے لوگوں کو لانا چاہتی ہے تو یہ اسکا حق ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 نومبر 2018 21:21

ڈاکٹر عمر سیف نے خود کو برطرف کرنے کی وجہ بتا دی
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر 2018ء) پنجاب آئی ٹی بورڈ کے سابق چئیرمین ڈاکٹر عمر سیف نے اپنی برطرفی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک انتظامی اور سیاسی فیصلہ ہے ، نئی حکومت اگر نئے لوگوں کو لانا چاہتی ہے تو یہ اسکا حق ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف کو چند روز قبل پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چئیرمین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

جس کے بعد انکو برطرف کرنے کے حوالے سے مختلف چہ میگیوئیاں جاری تھیں ،تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف نے اپن ے برطرف ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہ میں نے جتنا کام پنجاب حکومت کے ساتھ کیا اتنا ہی میں نے خیبر پختونخواہ کے لیے بھی کیا۔میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ٹی کی طرف جو رحجان ہے وہ حوصلہ افزا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے مجھے کے پی میں کام کرنے کا موقع دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ جب مجھے تبدیل کیا گیا تو میں امریکہ میں تھا جہاں ورلڈ بینک کی جانب سے 15 ماڈل منصوبوں کے اعزااز میں تقریب تھی جس میں سے 2 منصوبے پی آئی ٹی بی کے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی برطرفی پر کوئی قیاس آرائی نہیں کروں گا میں سمجھتا ہوں کہ یہ انتظامی اور سیاسی فیصلہ ہے اور اگر نئی حکومت نئے لوگوں کو لانا چاہتی ہے تو ضرور لائے مجھے اس سے کوئی اعتراض نہیں ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ میرے بارے میں جو یہ مشہور ہے کہ میں پی آئی ٹی بی اور آئی ٹی یونیورسٹی دونوں اداروں سے تنخواہ لیتا تھا تو میں بتا دوں کہ میں صرف یونیورسٹی سے تنخواہ لے رہا تھا ، میں بورڈ سے تو اپنے موبائل فون کا الاونس نہیں لیتا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات