مظفرآباد،سیکرٹریٹ پولیس نیاغوا میں ملوث دو ملزمان کو جھنگ سے گرفتار کر لیا

پیر 19 نومبر 2018 23:46

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) سیکرٹریٹ پولیس کی کارروائی ،اغوا میں ملوث دو ملزمان کو جھنگ سے گرفتار کر لیا ،سول سوسائٹی کا خراج تحسین ، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سید شریف الدین سکنہ مہاجر کالونی نمبر 02 محلہ اپر چھتر نے رپورٹ دی کہ اسکی زوجہ مسماة ص کو ملزمان شبیر ، عمران سکنان جھنگ ورغلاء پھسلاء کر اغوا کر کے لے گئے ہیں۔ جس پر سیکرٹریٹ پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر چن زیب کیانی مع نفری پولیس مشتاق شیخ ، وسیم قریشی، امجد عزیز ، عامر محمود نے ملزمان شبیر ، عمران کو جھنگ تھل کے ایریا سے گرفتار کر لیا ہے ۔جن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :