نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ، ہڑتال موخر مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ احتجاج ہو گا، متا ثرین

پیر 19 نومبر 2018 23:46

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) نیلم جہلم ہائیڈرل پراجیکٹ اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ آج ہونے والی ہڑتال موخر کردی گئی۔ مطالبات پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ احتجاج ہو گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنیلم جہلم ہائیڈرل متاثرین ٹھوٹھہ ،مالسی اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب،باقاعدہ مذاکرات ضلعی انتظامیہ کے آفس میں ہوئے ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان اور اسسٹنٹ کمشنر عاصم خالد جبکہ متاثرین کی جانب سے شجاعت کاظمی ،جاوید خان مغل ،ظہیر احمد مغل ،تبریز کاظمی ،محمد افسر خان ،سفیر خان ،جبار مغل اور دیگر موجود تھے ۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کو یقین دلایا کہجب تک آپ کے مطالبات پورے نہیں ہوتے کوئی بھی سامان اور میٹریل کسی صورت میں شفٹ نہ ہوگا اس موقع پر متاثرین نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آج ہونے والا احتجاج ربیع الاول کے احترام اور ضلعی انتظامیہ کے مذاکرات کے بعد موخر کردیا۔

متعلقہ عنوان :