برقیات ڈیفالٹر اور بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی،چیف انجینئر جاوید اقبال

پیر 19 نومبر 2018 23:48

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) چیف انجینئر برقیات سردار جاوید اقبال نے کہا ہے کہ برقیات صارفین اپنے بقایا جات جلد جمع کروائیں ۔ برقیات ڈیفالٹر اور بجلی چوروں کے خلاف موثر کارروائی کی جائے گی ۔ لائن لاسز کو کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ ریکوری عملہ اور فیلڈ سٹاف متحرک ، دبائو کے بغیر بلا امتیاز کارروائی کیلئے برقیات عملے کے پاس فری ہینڈ موجود ہے ۔

بل نہ دینے والے اور بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ بغیر میٹر کے بجلی استعمال پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائیگا۔ آفیسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر برقیات اور سیکرٹری برقیات کی ریونیو ریکوری کے سلسلے میں واضح ہدایات کی روشنی میں برقیات کے ڈیفالٹر اور بجلی چوروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ایسے صارفین کسی رعایت کے مستحق نہیں ‘ ریکوری کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کے دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بلا امتیاز آپریشن کیا جائیگا۔

بغیر میٹر کے بجلی استعمال کرنے والوں کے کنکشن منقطع اور بھاری جرمانے کئے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ آفیسران فیلڈ ملازمین سے مل کر ریونیو ریکوری میں اضافہ ممکن بنائیں ۔ بغیر میٹر کے غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کنڈا سسٹم ناقابل برداشت ، بجلی چوری کا خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے بل اور بقایا جات جمع نہ کروانے والوں کے کنکشن منقطع کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :