نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ تاریخ میں کم ترین مارجن کے ساتھ پہلی فتح، پاکستان کو کم ترین مارجن کے ساتھ پہلی شکست

پیر 19 نومبر 2018 23:51

نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ تاریخ میں کم ترین مارجن کے ساتھ پہلی فتح، پاکستان ..
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں کم ترین مارجن کے ساتھ پہلی فتح حاصل کرنے کا اعزاز پا لیا، پاکستان کو کم ترین مارجن کے ساتھ پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ مجموعی طور پر کسی بھی ٹیم کی کم ترین مارجن کے ساتھ پانچویں فتح ہے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ابوظہبی ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے ہرا کر یہ اعزاز حاصل کیا، کم ترین مارجن کے ساتھ فتح کا عالمی اعزاز ویسٹ انڈین ٹیم کے پاس ہے جس نے 1993ء میں آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں ایک رن سے ہرایا تھا، کم ترین مارجن کے ساتھ دوسری فتح کا اعزاز انگلینڈ کے پاس ہے جس نے 2005ء میں آسٹریلیا کو برمنگھم ٹیسٹ میں 2 رنز سے زیر کیا تھا، کم ترین مارجن کے ساتھ تیسری فتح کا اعزاز آسٹریلیا کو حاصل ہے جس نے 1902ء میں انگلینڈ کو مانچسٹر ٹیسٹ میں 3 رنز سے شکست دی تھی جبکہ 1982ء میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو میلبورن ٹیسٹ میں اسی مارجن سے ہرا کم ترین مارجن کے ساتھ چوتھی کامیابی اپنے نام کی تھی۔

متعلقہ عنوان :