پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچنے والی خاتون کے انسانی اسمگلر ہونے کا انکشاف

امریکی خاتون انسانی اسمگلر ہے اور کاشف کے ساتھ اسکی شادی بھی معاہدے کے تحت ہے جو کاشف کے امریکہ پہنچتے ہی ختم ہو جائے گا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 نومبر 2018 22:10

پاکستانی لڑکے کی محبت میں سیالکوٹ پہنچنے والی خاتون کے انسانی اسمگلر ..
سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبر-19 نومبر 2018ء) :پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکہ چھوڑ کر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کے حوالے سے ایک روزنامہ اوصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی خاتون انسانی اسمگلر ہے اور کاشف کے ساتھ اسکی شادی بھی معاہدے کے تحت ہے جو کاشف کے امریکہ پہنچتے ہی ختم ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 41 سالہ امریکی خاتون نے 21 سالہ پاکستانی لڑکے ملاقات کے لیے طویل سفر طے کیا اور پاکستان کے شہر سیالکوٹ پہنچ گئی۔

41 سالہ ماریہ کی 21 سالہ کاشف سے ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی۔ دونوں میں دوستی ہوئی جس کے بعد یہ دوستی پیار میں بدل گئی۔ ماریہ نے 21 سالہ کاشف سے محبت کا اظہار کیا جس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اسی لیے ماریہ پاکستان پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ماریہ نے کاشف سے شادی کرنے سے قبل اسلام بھی قبول کرلیا۔انکی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔

امریکہ خاتون نے کاشف سے 2 روز قبل نکاح بھی کر لیا۔ نکاح کے موقع پر اپہنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ماریہ نے کہا کہ میں پاکستان آ کر بہت خوش ہوں، مجھے کاشف بے حد پسند ہیں اور وہ مجھے بہت زیادہ خوش رکھتے ہیں۔شادی کے بعد امریکہ جانے سے متعلق سوال کے جواب میں ماریہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم نے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ جہاں کاشف رہیں گے میں بھی ان کے ساتھ وہیں وہوں گی پھر چاہے وہ پاکستان ہی کیوں نہ ہو۔

تاہم اب روزنامہ اوصاف نے ماریہ کے انسانی اسمگلر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔خبر کے مطابق ان دونوں کی شادی عارضی اور معاہدہ کے تحت ہوئی ہےسوشل میڈیا پرآگ کی طرح پھیلنے والی افواہوں کے مطابق در حقیقت امریکا سے تعلق رکھنے والی ماریا انسانی اسمگلنگ کا کاروبار کرنے والی ایک ایسی عورت ہے جو ایشیاء کے ممالک کے بہت سے نو جوانوں سے شادیاں کرچکی ہے اور اسے اس کام کے عوض بھاری رقم ملتی ہے کیوں کہ وہ شادی کرنے کے بعد اپنے شوہروں کوامریکا لے جا تی ہے جہاں پر چند ماہ کے بعد طلاق ہو جاتی ہے، پاکستان کے متعلقہ اداروں نے سیالکوٹ کے کاشف کی امریکا کی 41سالہ ماریا سے فراڈ شادی پر ان کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ھوالے سے یہ بھی خبر ہے کہ دونوں کو حراست میں بھی لیا جاسکتا ہے۔