سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے سمندری امور کو جمعرات کو گوادار پورٹ کے مسائل کے بارے میں بریفنگ دی جائیگی

پیر 19 نومبر 2018 23:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے سمندری امور کو جمعرات کو گوادار پورٹ کے مسائل کے بارے میں بریفنگ دی جائیگی ۔ کمیٹی کا اجلاس گوادر پورٹ آفس اتھارٹی کے آفس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

پیر کو سینٹ سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں گوادر ایکسپریس وے سے متعلقہ مسائل کے بارے میں بھی کمیٹی کو آگاہی دی جائیگی۔علاوہ ازیں کمیٹی اجلاس میں ماہی گیروں کے ایکسپریس ہائی وے کے بارے میں تحفظات کے بارے میں بھی بات کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :