گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈیفنس سوسائٹی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

پیر 19 نومبر 2018 23:54

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈیفنس سوسائٹی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کے ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ڈیفنس سوسائٹی ریزیڈنٹس ایسوسی ایشن کے سات رکنی وفد نے سابق چیف سی پی ایل سی شرف الدین میمن کی سربراہی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفد نے ڈیفنس سوسائٹی رہائشیوں کے مسائل کے حوالے سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا جس میں پانی کمی، اسٹریٹ کرائمز، تجاوزات اور سڑکوں پر ہیوی ٹریفک جیسے مسائل شامل تھے۔ گورنر سندھ نے وفد کے شرکاء کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لئے مثبت اقدامات کو عمل میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :