Live Updates

اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

باقاعدہ اعلان چند ہی روز میں پریس کانفرنس میں اعلان کروں گا،وجوہات بھی بتاوں گا، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 19 نومبر 2018 23:08

اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 نومبر 2018ء) :اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے حالیہ صورتحال سے مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا، باقاعدہ اعلان آئندہ آنے والے دنوں میں پریس کانفرنس میں کریں گے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حالیہ اسمبلی بھی مکمل استحکام حاصل نہیں کر سکی۔یہی وجہ ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں میں رسہ کشی بھی جاری رہتی ہے۔

کچھ عرصہ قبل پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان حکومت میں بھی تناو سامنے آیا تھا تاہم معاملات طے پا گئے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور موجودہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔عہدہ چھوڑنے کی بنیادی وجہ حکمران جماعت میں پھوٹ پڑنا ہے جس سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور موجودہ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو مایوس ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک بیان میں اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے تاہم خاموش رہ کر صورتحال کا جائزہ لیتا رہا، مزید خاموش رہنا حلقے اور صوبے کے عوام کے مفاد میں نہیں، اسپیکر ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت نہیں کرپا رہا۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ساتھیوں سے مشاورت کے بعد استعفیٰ گورنر کو پیش کروں گا، بحیثیت ایم پی اے کام کو ترجیح دوں گا جب کہ پریس کانفرنس کے ذریعے عوام کو تمام صورتحال سے آگاہ کروں گا۔                                                                                                         
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات