خود کو خون آشام سمجھنے والی عورت کو ایک شخص پر حملہ کرنے پر جیل بھیج دیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 19 نومبر 2018 23:18

خود کو خون آشام سمجھنے والی  عورت کو   ایک شخص پر حملہ کرنے پر جیل بھیج ..

ٹی وی شو ”دی ویمپائر ڈائریز“ کی شوقین  22 سالہ عورت  خود کو حقیقی زندگی  کی  ایلینا گلبرٹ  سمجھنے لگی اور جیل پہنچ گئی۔ اسے ایک شخص پر حملہ کرنے کے جرم میں ڈھائی سال کے لیے جیل بھیج دیا  گیا ہے۔ وہ مبینہ طور پر اس شخص کو   بھڑ مانَس (انسان جو اپنی شکل تبدیل کر کے بھیڑیابن گیا ہو یا اسے بھیڑیا بننے کی قدرت حاصل ہو ، werewolf) سمجھی تھی۔
یہ واقعہ روس کے شہر نووسیبیرسک میں فروری میں پیش آیا۔

اکاترینا ترسکایا مافوق الفطرت واقعات پر مبنی ویڈیو گیمز اور ٹی وی شوز کی شوقین ہیں۔
اکاترینا کی اپنے شکار، جن کا نام نہیں بتایا گیا، سے ملاقات سوشل میڈیا پر ہوئی تھی۔ جس کے بعد دونوں نے ملاقات کا پروگرام بنایا۔ ملاقات کے بعد اس شخص نے اکاترینا کو اپنے ساتھ چلنے کا کہا، جسے اکاترینا نے قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

مضروب شخص نے پولیس کو بتایا کہ اگلی صبح اس نے اکاترینا کو جگایا تو وہ جیسے خون کی پیاسی خون آشام عورت تھی۔


اکاترینا نے اس شخص کو بتایا کہ وہ خوش آشام ہے۔ جواب میں اس شخص نے بتایا کہ وہ ملحد ہے اور مافوق الفطرت پر یقین نہیں رکھتا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے اکاترینا کو چلے جانے کا کہا۔ وہ شخص جیسے ہی مڑا اکاترینا نے چاقو نکالا تو اس شخص کی چھاتی میں گھونپنے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر اکاترینا نے دوسرا چاقو بھی نکال لیا۔ کچھ دیر بعد وہ شخص اکاترینا کو گھر میں چھوڑ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

باہر جا کر اس نے مدد کے لیے ہمسایوں کو پکارا۔ ایک ہمسائے نے اس کی مرہم پٹی کی اور دوسرے نے پولیس کو فون کر دیا۔
پولیس نے جب اکاترینا سے حملے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ تو ٹی وی شو ”دی ویمپائر ڈائریز“  کی  ایلینا گلبرٹ تھی ، جس نے اپنے  دشمن کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ شو میں ایلینا گلبرٹ کا دشمن بھڑ مانَس ہوتا ہے۔
نفسیاتی تجزیے سے پتا چلا ہے کہ اکاترینا کی دماغی حالت بالکل درست ہے۔

عدالت نے اکاترینا  کو ڈھائی سال قید کے علاوہ اپنے شکار کو 3لاکھ 30 ہزار روبل یا 5 ہزار ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
واقعے کے بعد اکاترینا کے شکار کی ملازمت چلی گئی تھی، وہ کئی نفسیاتی مسائل کا شکار ہوگیا اور اب اسے انٹرنیٹ پر ملنے والی خوبصورت خوش آشام کے بھیانک خواب نظر آتے ہیں۔

خود کو خون آشام سمجھنے والی  عورت کو   ایک شخص پر حملہ کرنے پر جیل بھیج ..