Live Updates

ٹرمپ کی جانب سے حقائق کے منافی بیان پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے‘امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے،

کوئی پاکستانی نائن الیون کے واقعات میں ملوث نہیں تھا پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا، اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے امریکہ کو اس بات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے کہ ایک لاکھ 40 ہزار نیٹو افواج، اڑھائی لاکھ افغان افواج کے ساتھ اور ایک ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں آج طالبان پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں‘اب ہم وہ کریں گے جو ہمارے اور ہمارے اپنے لوگوں کے مفاد میں ہو گا وزیراعظم عمران خان کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’فاکس نیوز‘‘ پر نشر ہونے والے انٹرویو کے جواب میں ٹویٹ

پیر 19 نومبر 2018 23:57

ٹرمپ کی جانب سے حقائق کے منافی بیان پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے، کوئی پاکستانی نائن الیون کے واقعات میں ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نے پیر کو اپنے ٹویٹس میں کہا کہ پاکستان کے خلاف الزامات پر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا ریکارڈ درست کرنے کی ضرورت ہے، اولاً کوئی پاکستانی نائن الیون کے واقعات میں ملوث نہیں تھا لیکن پاکستان نے دہشت گردی کے بارے میں امریکی جنگ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا۔

ثانیاً پاکستان کو اس جنگ میں 75 ہزار افراد کا جانی اور 123 ارب ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا جبکہ امریکی امداد محض 20 ارب ڈالر کی تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی بجائے امریکہ کو اس بات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہئے کہ ایک لاکھ 40 ہزار نیٹو افواج بمع اڑھائی لاکھ افغان افواج کے ساتھ جنگ پر مبینہ طور پر ایک ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں آج طالبان پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جات تباہ ہو گئے اور لاکھوں افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔ جنگ نے عام پاکستانیوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان زمینی اور فضائی مواصلات کی فری لائنز مسلسل فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا مسٹر ٹرمپ کسی ایسے اور اتحادی کا نام بتا سکتے ہیں جس نے ایسی قربانیاں دی ہوں واضح رہے کہ وزیراعظم کے یہ ٹویٹس 18 نومبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’’فاکس نیوز‘‘ پر نشر ہونے والے انٹرویو کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ اس نے امریکہ کے لئے کچھ نہیں کیا اور ٹرمپ نے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی امریکی فوجی امداد روکنے کے امریکی انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کا خمیازہ پاکستان نے انسانی جانوں کے اور مالی نقصانات کی صورت میں بھگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہ کیا جانا چاہئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ کی جنگ لڑتے ہوئے بھاری قیمت چکائی ہے، اب ہم وہ کریں گے جو ہمارے اور ہمارے اپنے لوگوں کے مفاد میں ہو گا۔ z-zim/mik-sak/yas-nmq-zah/tmb 1910 @@;@ }خ*…ً$}خ*…ً }خ*…ً$}خ*…ً }خ*…ً})}("`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی*("`mخ*ی*س*$`mخ*ی*("`mخ*ی*$`mخ*ی*("`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$`mخ*ی*0 `mخ*ی*$`mخ*ی*ت* `mخ*ی*$`mخ*ی*6 `mخ*ی*$`mخ*ی*B `mخ*ی*$`mخ*ی* `mخ*ی*$$`mخ*ی* `mخ*ی*Pa 222y۰~ہ*%#*2 ;LTZآmT ٹ*(>آmHp@(HpعlT ٹ*عlيL@F چ*ٍہ*EFيsں*`Eں*8۳ ی*8۳ ؐ/×ی*ٹ*ؐ/ي*`ی*چ*{ہ*ب*(4ٹ*
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات