سندھ اسمبلی میں تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبد الوہاب کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی

پیر 19 نومبر 2018 23:58

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

ایوان میں کوئٹہ دھماکہ کے شہداء کے ایصال ثواب، خیرپور کے قریب کشتی ڈوبنے سے معصوم بچوں اور ایک خاتون کی ہلاکت ، کرنٹ لگنے سے جاں بحق معصوم خضر اور پتنگ کی ڈور پھرنے سے جاں بحق کورنگی کے معصوم بچے کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعا کی گئی۔ سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے مہمانوں کی گیلری میں بیٹھ کر اسمبلی کی کارروائی دیکھی۔ اسپیکر اور دیگر ارکان نے سندھ اسمبلی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا۔