موسیقی سے تشدد۔ قیدی کا دعویٰ ہے کہ حکام نے اسے دس دن تک مسلسل رگی ٹون موسیقی سنوا کر تشدد کیا ہے
امین اکبر پیر 19 نومبر 2018 23:39
کولمبین گلوکار مالوما دنیا کے مقبول ترین رگی ٹون سٹار ہیں۔ کروڑوں لوگوں کو ان کی گلوکاری پسند ہے لیکن جیل میں قید ایک حکومتی اہلکار کا کہنا ہے کہ پولیس نے مسلسل دس دن تک تیز رگی ٹون موسیقی سنوا کر ان پر تشدد کیا ہے۔
گلبرٹو اگوئیری گرزا میکسیکوکی ریاست ویروکروز کے اٹارنی جنرل آفس کے سابقہ ڈائریکٹر ہیں۔ انہیں اپریل میں 13 افراد کی اجتماعی تدفین کے ثبوت چھپانےاور تبدیل کرنے پر جیل بھیجا گیا ہے۔
نیشنل ایسوسی ایشن آف کریمنل لائرز آف ویراکروز کے صدر رییس پیرالتا نے بتایا کہ جیل میں ان کے موکل کی کوٹھری کے سامنے بڑے بڑے لاؤڈ سپیکرنصب کیے گئے اورانہیں مسلسل مالوما کی رگی ٹون موسیقی سنائی گئی۔
(جاری ہے)
وکیل نے الزام عائد کیا کہ اس انوکھے تشدد کا مقصد یہ تھا کہ ان کے موکل دوسرے لوگوں کی جرم میں شمولیت کا بیان گانا شروع کر دیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ موسیقی کے اس تشدد کا گلبرٹو کے دماغ پر گہرا اثر ہوا۔ دس دن بعد جیل حکام نے موسیقی بند کی اور گلبرٹو کو دھمکی دی کہ اگر انہوں نے کاغذات پر دستخط نہ کیے تو سپیکر پھر چلا دئیے جائیں گے۔ اس پر گلبرٹو نے کاغذات پر دستخط کر دئیے ہیں۔
وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کا دستخط کیا ہوا بیان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے لیکن وہ پہلے ہی اس مبینہ موسیقی کے تشدد کی شکایت جمع کرا چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن اور واشنگٹن ڈی سی میں قائم انٹر امریکن کمیشن آن ہیومن رائٹس میں بھی اٹھائیں گے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.