ڈاکٹر عمر سیف نے شہباز شریف سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا

شہباز شریف اتنے بے مروت ہیں کہ ان کے حوالے سے ایک بڑا مشہور لطیفہ حکومتی حلقوں میں گردش کرتا تھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 20 نومبر 2018 00:06

ڈاکٹر عمر سیف نے شہباز شریف سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-19 نومبر 2018ء) :سابق چئیرمین پی آئی ٹی بی نے شہباز شریف کے حوالے سے انتہائی دلچسپ لطیفہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف کو چند روز قبل پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چئیرمین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔جس کے بعد انکو برطرف کرنے کے حوالے سے مختلف چہ میگیوئیاں جاری تھیں ،تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف نے اپن ے برطرف ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے کہ میں نے جتنا کام پنجاب حکومت کے ساتھ کیا اتنا ہی میں نے خیبر پختونخواہ کے لیے بھی کیا۔

میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ٹی کی طرف جو رحجان ہے وہ حوصلہ افزا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے مجھے کے پی میں کام کرنے کا موقع دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ میرے بارے میں جو مشہور ہے کہ میرے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کےساتھ ذاتی تعلقات ہیں تو اس حوالے سے واضح ہو جائیں کہ شہباز شریف صاحب بڑے بے مروت قسم کے انسان ہیں ، انکا کسی سے ذاتی تعلق نہیں ہے ۔

وہ محنتی آدمی ہیں۔تیز کام کرنے کے قائل ہیں اور دوسروں سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف اتنے بے مروت ہیں کہ ان کے حوالے سے ایک بڑا مشہور لطیفہ حکومتی حلقوں میں گردش کرتا تھا اور وہ یہ تھا کہ شہباز شریف صاحب جب کسی سے ناراض ہوتے ہیں تو اسکے کپڑوں کی گٹھڑی بھی اٹھا کر سڑک پر رکھ آتے ہیں اور یہ بھی نہیں پوچھتے کہ وہ گٹھڑی کس نے نے اٹھائی ہے۔