گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے محفل نور مصطفیٰؐ کے انعقاد پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا شکریہ ادا کیا

منگل 20 نومبر 2018 01:00

اسلام آباد۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور نے لاہور میں محفل نور مصطفیٰؐ منعقد کروانے پر وزارت اطلاعات و نشریات اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ عید میلاد النبیؐ مسلم امہ کے لئے بڑی اہم تقریب ہے۔