پسماندہ علاقوں کے لوگوں نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے،بریگیڈئیرعمران سرتاج رائو

منگل نومبر 01:40

ڈی آئی خان۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) بریگیڈئیر عمران سرتاج رائو نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں نے ہمیشہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، قبائلیوں نے ملک کے خاطر بہت قربانیاں دی ہیں لہذاپسماندہ علاقوں کے طلبا میں بہترین ٹیلنٹ دیکھ کر انتہائی خوشی ہے ۔وہ گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول درازندہ میںطلباء کے تقریری مقابلہ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

تقریب میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی کے علاوہ سول وفوجی حکام ، شیرانی قبائل کے مشران اور سکولوں کے طلبابھی شریک تھے۔ تقریب میں طلبا کے درمیان تقریری مقابلہ ہوا جس میں طلبہ نے ملکی سلامتی و دیگر موضوعات پر اپنی تقاریر پیش کیں اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔ اس موقع پر بریگیڈئیر عمران سر تاج نے قبائلی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ اور امن کی بحالی تک تمام عوامل پر پریزنٹیشن دی۔

(جاری ہے)

تقریب میں قبائلی علاقوں کے انضمام پرسول انتظامیہ کی طرف سے کوششوں کی تفصیلات بھی بتائی گئیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ میں بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرینگے۔ سول انتظامیہ پاک فوج کے ساتھ مل کر ایجوکیشن پر کام کر رہی ہے، امن کی بحالی کے بعد علاقہ میں تعلیمی ماحول بہتری کی جانب جارہی ہے ۔تقریب کے اختتام پر تقریری مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے اور ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ۔واضح رہے کہ قبائلی علاقوں کو ملک دیگر علاقوں کے ہم پلہ لانے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :