جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں تمام تیاریا ں مکمل

منگل نومبر 01:40

ڈی آئی خان۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) پورے ملک کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ کی یوم ولادت کو شایان شان منانے کیلئے ضلع ڈیرہ میں مختلف جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حالات کے پیش نظر سیکورٹی کو بہتر بنانے کیلئے ضلعی ڈیرہ پولیس نے ضلع بھر کو پانچ سیکٹر میں تقسیم کرکے ہر سیکٹر کو انچارج ڈی ایس پی کو بنادیا ہے جبکہ سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے اور مانیٹرنگ سسٹم کو برقرار رکھنے کیلئے دو سیکٹرز کیلئے الگ الگ ایس پی رینک کے آفیسر تعنیات کئے ہیں ۔

عیدمیلاد النبی ﷺ کے بڑے جلوس ڈیرہ شہر سے دو تحصیل پہاڑ پور سے نوتحصیل کلاچی سے تین یوسی یارک سے دو اور تحصیل پروآ سے دو روایتی جلوس برآمد ہونگے ۔جلوس کے دوران تمام راستوں کو مکمل طور پر سیل کیا جائے گا ۔پولیس کے علاوہ بم ڈسپوزل سکواڈ سراغ رساں کتے بھی جلوس کے ہمراہ ہونگے جو جلوسوں کے راستوں کو چیک کرینگے ۔پولیس لائن میں پولیس کنٹرول روم بھی بنادیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :