زونVII ’بی‘ گریڈ لیگ‘ احمد حسین کی شاندار بیٹنگ سے رینجرز سی سی کامیاب

ناظم آباد ینگسٹرز 28 رنز سے ہار گئی‘ ریحان ساجد کے 34 اور عمران علی کے 30 کارآمد رنز

منگل نومبر 01:40

کراچی۔ 18 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن زون VII کے زیر اہتمام ’بی‘ گریڈ کرکٹ لیگ میں رینجرز سی سی نے ناظم آباد ینگسٹرز کے خلاف 29 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کے احمد حسین کی 76 رنز کی اننگز فتح میں نمایاں رہی۔ ظفر علی کے 86 رنز اور ظفر علی کی 3 وکٹیں ان کی ٹیم کو ناکامی سے نہ بچا سکیں۔ انو بھائی پارک پر کھیلے جانے والے میچ میں رینجرز سی سی نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 35 اوورز میں 9 وکٹوں پر 221 رنز اسکور بورڈ پر لگائے۔

احمد حسین نے 73 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

ساجد نے 34، عمران علی نے 30، محمد زین نے 27 اور بابر ملک نے 11 رنز بنا کر اپنی ٹیم کے مستحکم اسکور فراہم کیا۔ ظفر علی نے 28 رنز پر 3 وکٹیں اڑائیں جبکہ اسامہ مبین نے 30 رنز پر 2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ناظم آباد ینگسٹرز کی جوابی اننگز 193 رنز پر تمام ہوگئی جب 33 اوورز کا کھیل مکمل ہوا۔ ظفر علی نے عمدہ بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی اور 9 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 86 رنز کی شاندار اننگز اپنے نام کی۔ واجد علی 16، سعد علی 14 اور اسامہ مبین 10 رنز بنا کر ڈبل فیگر اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بنے۔ احمد حسین، صادق خان، محمد سفیان اورعمران علی نے 2,2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔