پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری مالی وجانی نقصان ہوا،

اقتصادی امور بارے حکومتی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

منگل 20 نومبر 2018 02:40

پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری مالی وجانی نقصان ہوا،
اسلام آباد۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) اقتصادی امور بارے حکومتی ترجمان ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑے پیمانے پر مالی نقصانات اٹھائے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس جنگ میں پاکستان کے سویلین اور فوجی اہلکاروں سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 75 ہزار سے زائد افراد کو جانی نقصان اٹھانا پڑا اور ہزاروں شہید ہوئے، پوری دنیا نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف بھی کیا تاہم بڑی عجیب بات ہے کہ امریکہ افغانستان میں اپنی فورسز کی ناکامی کا پاکستان پر الزام لگا رہا ہے۔

اداروں کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں فرخ سلیم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومتیں ملک کو بھاری قرضوں کے بوجھ تلے دبانے کی ذمہ دار ہیں۔