پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سلیم بیگ کی کیبل آپریٹرز کو قوانین پر عملدرآمد کی ہدایت

منگل 20 نومبر 2018 02:40

اسلام آباد۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین سلیم بیگ نے کیبل آپریٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ قوانین پر عملدرآمد کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات لاہور سے تعلق رکھنے والے کیبل آپریٹرز کے وفد کے ساتھ اجلاس میں کہی جنہوں نے چیئرمین پیمرا سے باہمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

چیئرمین پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو غیرقانونی طور پر ڈائریکٹ ٹو ہوم نشریات بارے سپریم کورٹ کے احکامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ وہ پیمرا قوانین کا احترام کرتے ہوئے غیرقانونی سرگرمیوں اور ٹرانسمیشن میں تبدیلی سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ سماجی اور مذہبی اقدار کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کو کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔