میٹرک کے سالانہ امتحانات کے آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری

منگل نومبر 03:50

راولپنڈی18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شرکت کے لیے آن لائن داخلہ فارم وصولی کا شیڈول جاری کر دیا ۔راولپنڈی بورڈکے ترجمان ارسلان چیمہ نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام میٹرک کے سالانہ امتحانات یکم مارچ 2019سے شروع ہوں گے ۔

امتحانات میں شرکت لیے آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کے شیڈول کے مطابقسنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ14دسمبر، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ21دسمبر جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 28دسمبر مقرر کی گئی ہے۔بورڈ ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہپہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے تمام پرائیویٹ امیدواران داخلہ فیس کے علاوہ رجسٹریشن فیس 1000/-روپے بھی جمع کرائیں گے۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم پروسینگ فیس مبلغ395/-روپے تمام ریگولر /پرائیویٹ امیدواران کو درج بالا فیسوں کے ساتھ جمع کروانی ہو گی۔ سند /سرٹیفیکیٹ پروسسنگ فیس مبلغ550/-روپے تمام ریگولر /پرائیویٹ پارٹII- اور کمپوزٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواران کو بھی جمع کروانی ہو گی۔ نئے الحاق شدہ ادارہ جات کو رجسٹریشن برانچ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ /ادارہ کوڈ جاری ہونے کے 10ایام کے اندر اندر اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی رعایت ہو گی بصورت دیگر اس وقت کے بعد جو بھی فیس کا شیڈول ہو گا اُس کے مطابق فیس وصول کی جائیگی۔

ریگولر اداری(سرکاری/الحاق شدہ) اپنے امیدواران کے ہر لحاظ سے مکمل داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی میں نہم / دہم کی متعلقہ برانچوں میں شیڈول کے مطابق جمع کروائیں گے۔ پرائیویٹ امیدوار داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد بنک میں مطلوبہ فیس جمع کروا کر فارم تصدیق کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ کی انکوائری برانچ بورڈ کیمپس مورگاہ راولپنڈی کو بذریعہ رجسٹرڈ بھجوائے گا۔

متعلقہ عنوان :