جشن عید میلاد النبیؐ کے لیے منظم ٹریفک پلان جاری

منگل نومبر 03:50

راولپنڈی18نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2018ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے جشن عید میلاد النبیؐ کے لیے منظم ٹریفک پلان جاری کر تے ہوئے جلوس میں ٹریکٹر ٹرالی،شہزور،مزدا،ٹرالر اور ٹرک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔ترجمان سی ٹی پی نے اے پی پی کو بتایاکہ عید میلاد النبی کے ٹریفک پلان کے مطابق 03سو گزکے ایریا میں کسی بھی قسم کی پارکنگ پرمکمل پابندی ہو گی شہربھر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند رہے گا جہاں سے مین شاہرائوں پر جلوس برآمد ہونگے وہاں سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا ۔

اس موقع پر 07ڈی ایس پیز، 47انسپکٹرز،490وارڈن افسران اور27ٹریفک اسسٹنٹس سپیشل ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ12ربیع الائول جشن عید میلاد النبیؐ کی صبح آغاز جلوس سے تا اختتام جلوس اسلام آباد سے آنے والی ٹریفک کو مری روڈ پر آغاز فلائی اوور چاندنی چوک اور راول روڈچوک سے جانب صدر جانے والی تمام ٹریفک کو راول روڈ پرمو ڑ دیا جائیگا جو ٹیپو روڈ یا ایئر پورٹ روڈ سے صدر جائے گی جبکہ مریڑ چوک سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو مریڑ چوک سے ایئر پورٹ روڈ اور راول روڈ سے چاندنی چو ک سے اسلام آباد بھجوایا جائے گا اسی طرح لیاقت باغ سے جانب فوارہ چوک جانے والی ٹریفک کو DAVکالج چوک سے گوالمنڈی کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا سی ٹی او نے بتایا کہ تمام ٹریفک کو متبادل راستوں پررواں دواں رکھا جائیگاانہوں نے بتایا کہ کینٹ ایریا میں کلمہ چوک سے جانب 22نمبر چوک آنے والی ٹریفک کو ہارلے سٹریٹ سے ڈائیورٹ کیا جائے گا اسی طرح خٹک چوک اور CMHسے جانب بکرا منڈی روڈ اور ٹینچ روڈ جانے والی ٹریفک کو ہارلے سٹریٹ ڈائیورٹ کیا جائے گا انہوںنے بتایاکہ جب جلوس مال روڈ کے قریب ہو گا تو کچہری چو ک سے جانب صدر آنے والی ٹریفک کو TMچوک سے جانب مری روڈ ڈائیورٹ کیا جائے گااسی طرح جب جلوس مال روڈ کے قریب ہو گا تو پشاور روڈ سے MHچوک آنے والی ٹریفک کو قاسم مارکیٹ سے جانب شیرخان روڈ ڈائیورٹ کیا جائے گا انہوںنے بتایاکہ مریڑ چوک سے جانب صدر جانے والی ٹریفک کو کچہری چوک کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا سی ٹی اومحمد بن اشرف نے بتایاکہ شہری معاونت اور ٹریفک پلان سے متعلق رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051.9272839اور سوشل میڈیا پر فیس بک آئی ڈیwww.facebook.com/ctprwp پرٹریفک پلان سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں انہوںنے حکم جاری کیا کہ جشن عیدمیلاد النبیؐکے موقع پر تمام افسران ا ہلکار اپنے اپنے فرائض انتہائی الرٹ رہتے ہوئے محنت اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں کسی بھی جگہ ٹریفک رش نہ بننے دیا جائے اور متبادل راستوں پر ٹریفک کے بہترین انتظامات کرتے ہوئے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے ۔