Live Updates

پاکستان امریکا کے فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی

پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے‘خطے میں مفادات مشترکہ ہیں‘پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے.ترجمان امریکی وزارت دفاع

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 نومبر 2018 11:08

پاکستان امریکا کے فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 نومبر۔2018ء) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکا کے فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘امریکا کی وزارت دفاع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے. پنٹاگون کے ڈائریکٹر پریس آپریشنز کرنل راب میننگ نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خطے میں پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں‘پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کردار کلیدی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا فوجی تعلقات میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے ڈائریکٹرآپریشنزپریس کرنل راب میننگ نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں امریکا کا اہم اتحادی ہے . پاکستان امریکا کے فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، خطے میں پاکستان اورامریکا کے مشترکہ مفادات ہیں. کرنل راب نے کہا کہ پاکستان امریکا کے فوجی تعلقات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، خطے میں پاکستان اورامریکا کے مشترکہ مفادات ہیں.

پرامن اورمستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کا کرداراہم ہے. خیال رہے کہ دو روز قبل امریکی صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم نے پاکستان کی امداد اس لیے بند کی کیونکہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، امریکا نے پاکستان کو سالانہ 1.3 بلین ڈالر کی امداد دی. وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی صدر کے غلط بیانات زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، امریکی جنگ کا خمیازہ مالی ومعاشی عدم استحکام کی شکل میں بھگتا ہے. وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو تاریخی حقائق سے آگاہی درکار ہے، امریکی جنگ میں پہلے ہی کافی نقصان اٹھا چکے ہیں، اب ہم وہی کریں گے جو ہمارے مفاد میں ہوگا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات