پاکستان میں آن لائن خریداری کی شرح میں رواں سال کے دوران 6 فیصد اضافہ ہوا،

فیشن مصنوعات کی شرح سب سے زیادہ 40 فیصد رہی، نیلسن کنکٹڈ کامرس رپورٹ

منگل 20 نومبر 2018 11:47

پاکستان میں آن لائن خریداری کی شرح میں رواں سال کے دوران 6 فیصد اضافہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان میں2017ء کے مقابلہ میں رواں سال 2018ء کے دوران آن لائن خریداری کی شرح میں مجموعی طور پر 6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ نیلسن کنکٹڈ کامرس رپورٹ 2018ء کے مطابق رواں سال میں آن لائن خریداری میں فیشن مصنوعات کی شرح سب سے زیادہ 40 فیصد رہی ہے جبکہ ٹریول کے کاروبار کا حصہ 31 اور آئی ٹی کے شعبہ کے حصہ 29 فیصد رہا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شہری علاقہ جات میں انٹرنیٹ تک رسائی رکھنے والے صارفین میں سے 82 فیصد نے آن لائن خریداری کو ترجیح دی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے دوران آن لائن خریداری کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور تیار شدہ کھانے منگوانے کیلئے ای کامرس کے کاروبار میں 24 فیصد، بیوٹی اینڈ پرسنل کیئر کے کاروبار میں 22 فیصد جبکہ کتابوں اور میوزک وغیرہ کے آن لائن کاروبار میں 28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔