جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی وصولی کی شرح میں رواں سیزن کے دوران 7.34 فیصد کمی ہوئی، پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن

منگل 20 نومبر 2018 11:51

جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی وصولی کی شرح میں رواں سیزن کے دوران 7.34 فیصد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سیزن کے دوران جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی وصولی کی شرح میں 7.34 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سیزن میں 15 نومبر 2018ء تک کاٹن جننگ فیکٹریوں کو 8.7 ملین روئی کی گانٹھیں وصول ہوئی ہیں جبکہ گذشتہ سیزن کے اسی عرصہ کے دوران 9.36 ملین بیلز وصول ہوئی تھیں۔ اس طرح گذشتہ سیزن کے دوران حالیہ سیزن میں روئی کی وصولی کی شرح میں چھ لاکھ ساٹھ ہزار گانٹھیں یعنی 7 فیصد سے زیادہ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :