بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد

امیتابھ بچن نے اپنے ٹویٹر پیغام میں سب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 نومبر 2018 11:31

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی عید میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2018ء) : بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سب کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کر دی۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری نیک تمنائیں سب کے ساتھ ہیں۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک تصویر بھی شئیر کی اور اپنے چاہنے والوں کو پُر امن رہنے اور خوشحال زندگی گزارنے کی تلقین کی۔

امیتابھ بچن کے اس ٹویٹ نے جہاں ان کے فالوورز کو چونکا دیا وہیں عید میلادالنبی ﷺ منانے والے ٹویٹر صارفین نے امیتابھ بچن کے اس ٹویٹ پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ جیسے لوگ ہی ہیں جو دو قوموں میں مذہبی اور سماجی اختلافات ہونے کے باوجود قوموں کے مابین ہم آہنگی کو قائم رکھنا جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک طرف جہاں کچھ لوگ مذہبی منافرت پھیلانے میں مصروف ہیں وہیں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو امن قائم رکھنے کے قائل ہیں اور امیتابھ بچن ان میں سے ایک ہیں۔

ٹویٹر پر امیتابھ بچن کے مداحوں کا کہنا تھا کہ لیجنڈری اداکار کی یہی بات ہے جو انہیں باقی لوگوں سے منفرد بناتی ہے۔ اسی لیے ہم امیتابھ بچن کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ ٹویٹر پر کئی صارفین نے امیتابھ بچن کے اس ٹویٹ کے انداز کو سراہا اور کہا کہ امیتابھ بچن جانتے ہیں کہ ان کے مداحوں میں صرف ہندو ہی نہیں بلکہ مسلمان بھی شامل ہیں۔ امیتابھ بچن کے اس ٹویٹ اور مبارکباد کے پیغام نے ان کے مداحوں کو بھی خوش کردیا اور سب نے امیتابھ بچن کی جانب سے دئے جانے والے اس تاثر کو خوب سراہا جبکہ کچھ انتہا پسند ہندوؤں نے انہیں اس ٹویٹر پیغام پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا کہ انہوں نے کیوں مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار ہیں جو گذشتہ کئی دہائیوں سے بالی وڈ سے وابستہ ہیں اور اپنی اداکاری سے فلم بینوں اور اپنے مداحوں کو محظوظ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :