وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک کھرب 24 ارب 20 کروڑ روپے جاری کردیئے

منگل 20 نومبر 2018 12:09

وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارتوں اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 24 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لئے ایک ارب 22 کروڑ 88 لاکھ، ایرا کے لئے ایک ارب 10 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 7 ارب 83 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئے 10 ارب 77 کروڑ، این ٹی ڈی سی/پیپکو کے لئے 3ارب 13 کروڑ، این ایچ اے کے لئے 32 ارب 38 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 10ارب 50 کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئے 72 لاکھ، سپارکو کے لئے 24 کروڑ 67 لاکھ، شماریات ڈویژن کے لئے 2 کروڑ 64 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے لئے 10ارب 26 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لئے 17 کروڑ 24 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئی39 کروڑ80 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئی8 ارب 74 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے ایک ارب 79 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 93 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے 11 کروڑ40 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے 10 ارب 12 کروڑ، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کے لئے 3 کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے ایک ارب 34 کروڑ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 22کروڑ 62 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کے لئے 3 کروڑ، میری ٹائم افیئر کے لئے 41 کروڑ 55 لاکھ، لاء جسٹس ڈویژن کے لئے 12 کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے 4 ارب 28 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 62کروڑ 28 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لئے 8کروڑ 51 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے 13کروڑ 68 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 2 کروڑ 3 لاکھ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لئے 82 کروڑ 19 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 11ارب 80 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لئے ایک 34کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 2کروڑ 87 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 54 کروڑ 60 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 8 کروڑ 38 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 2 ارب 78 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 23کروڑ 13 لاکھ، کیڈ ڈویژن کے لئے 32کروڑ 12 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لئی20 کروڑ 14 لاکھ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 44کروڑ 35 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لئے 3 کروڑایک لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔