نئی ٹیسٹ رینکنگ،یاسر شاہ کی ٹاپ 20باﺅلرز میں واپسی

محمد عباس تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 20 نومبر 2018 11:50

نئی ٹیسٹ رینکنگ،یاسر شاہ کی ٹاپ 20باﺅلرز میں واپسی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20نومبر2018ء) آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستانی فاسٹ باﺅلر محمد عباس تیسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کے بہترین باﺅلر ہیں، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی باﺅلنگ کے بعد یاسر شاہ کی دو درجے ترقی ہوئی ہے اور وہ 19 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

پاکستانی پیسر وہاب ریاض 33 ویں، محمد عامر 35 ویں نمبر پر ہیں، راحت علی 42 جب کہ حسن علی کی24درجے ترقی کے بعد 44 ویں پوزیشن ہے۔کیوی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے اعجاز پیٹل کو 63 واں نمبر ملا ہے۔ نیوزی لینڈ سے شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم کی ابھی تک 7 ویں پوزیشن ہے۔ 19 نومبر تک کھیلے گئے میچز کے مطابق عالمی درجہ بندی میں بھارت نے بدستور پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ کی دوسری پوزیشن ہے، انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے، نیوزی لینڈ چوتھے، آسٹریلیا کا درجہ بندی میں پانچواں نمبر ہے۔ سری لنکا 6، ویسٹ انڈیز 8، بنگلہ دیش 9 اور زمبابوے کی 10 ویں پوزیشن ہے۔ بلے بازوں میں ویرات کوہلی کی بادشاہت قائم ہے۔ سٹیو سمتھ کا 2 نمبر ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کیم ولیمسن کی تیسری پوزیشن بنی ہے۔ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بلے باز نہیں، اظہر علی کا 15 واں نمبر ہے۔

اسد شفیق23ویں، کپتان سرفراز احمد 33 ویں نمبر پر ہیں۔ محمد حفیظ 51 ، بابر اعظم16درجے ترقی کے بعد 63ویں ، حارث سہیل 71 جب کہ فخر زمان کا 73 واں نمبر ہے۔ آل راﺅنڈر میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے محمد حفیظ کی 23ویں پوزیشن ہے۔