Live Updates

وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل

نعیم الحق نے ندیم ملک کے اصرار پر گانا سُنا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 20 نومبر 2018 11:59

وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق کے گانا گانے کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 نومبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان کے مشیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما نعیم الحق نے گانا گا کر سُنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے صحافی ندیم ملک نے کہا کہ ہمیں پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینئیر رہنما کو گانا گاتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملا اور ہمیں علم ہوا کہ ان میں یہ ٹیلنٹ بھی ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ یہ گانا نہیں بلکہ بہت ہی پُرانا لکھا ہوا ایک ترانہ ہے، جو پاکستان کی سیاسی صورتحال پر ایک شاعر نے لکھا تھا،اسے میرے خاندان کے بزرگ لوگ بالخصوص میرے مرحوم سسر گایا کرتے تھے اور ہم نے یہ وہیں سے سیکھا تھا، یہی ترانہ میں نے ایک دن موبائل فون پر ریکارڈ کیا اور پھر کسی نے اس میں میوزک ڈال دیا ، پھر میں نےیہ گانا اور لوگوں کو بھی سُنایا۔

(جاری ہے)

اس ترانے کے الفاظ نہایت معنی خیز ہیں، پاکستان کی جو سیاسی صورتحال رہی ہے یہ ترانہ اس صورتحال کو بخوبی بیان کرتا ہے۔ جس کے بعد نعیم الحق نے وہ ترانہ پڑھ کر سُنا دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ترانہ ان حکمرانوں کے لیے لکھا گیا جو ملک کو لُوٹ کر لے گئے اور ابھی بھی لُوٹ رہے ہیں ، یہ ترانہ اُسی خاص طبقے کے لیے ہے۔ عمران خان کے ساتھ طویل وابستگی رکھنے والے اور برسوں سے بنی گالہ کا اہم حصہ سمجھے جانے والے نعیم الحق پہلے ہی عمران خان کے سیاسی مشیر کے طور پر کام کر رہے تھے لیکن پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں آنے کے بعد انہیں وزیراعظم کا خصوصی مشیر مقرر کر دیا گیا تھا۔

ان کا درجہ وزیر مملکت کا ہے۔ نعیم الحق عرصہ دراز سے عمران خان کے ہمراہ ہیں اور ان کا شُمار پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے ۔ نعیم الحق عمران خان کے قریبی دوست اور دیرینہ ساتھی ہیں۔ نعیم الحق کے ترانہ پڑھنے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات