اسلام آباد خواتین کراٹے ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز پرسوں ہوں گے

چمپئن شپ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام 30نومبر سے 2 دسمبر تک ساہیوال میں کھیلی جائے گی

منگل 20 نومبر 2018 12:30

اسلام آباد خواتین کراٹے ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز پرسوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد خواتین کراٹے ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں ایک روزہ ٹرائلز پرسوں جمعرات کو ایگل مارشل آرٹس سینٹرگلریز راولپنڈی میں شام 4 بجے ھونگے، اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اویس رشیدمغل نے بتایا کہ خواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیں گی جن میں انفرادی کمیتے، 45 کلوگرام، 50 کلوگرام، 55 کلوگرام، 61 کلوگرام 68 کلوگرام اور پلس 68 کلو گرام، انفرادی کاتا، ٹیم کاتا اور ٹیم کمیتے کے مقابلے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں ایسوسی ایشن کے ساتھ منسلک کلبوں کی کھلاڑی حصہ لے سکیں گی، اور ٹیم کے انتخاب کے لئے چار رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جن میں چیئرمین اعجازالحق دیگر ممبران میں عرفان احمد، افضل احمد اور اویس رشید مغل شامل ہیں، منتخب ٹیم 12 ویں قومی خواتین کراٹیچمپئن شپ میں شرکت کرے گی یہ چمپئن شپ پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام 30نومبر سے 2 دسمبر تک ساہیوال میں کھیلی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :