لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں سوئمنگ پول کے انسٹرکٹر کو 12 برس قید

منگل 20 نومبر 2018 12:30

لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں سوئمنگ پول کے انسٹرکٹر ..
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) جرمنی میں ایک سوئمنگ پول کے انسٹرکٹر کو اس کے زیر تربیت 37 لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں 12 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق جرمن شہر باڈن باڈن سے تعلق رکھنے والے اس انسٹرکٹر نے دوران سماعت عدالت کو بتایا تھا کہ اسے بلیک میل کر کے اس پر مجبور کیا گیا تھا کہ وہ لڑکیوں کی پانی کے اندر ویڈیوز بنائے۔ تاہم عدالت نے اس کا یہ دعویٰ رد کر دیا۔ عدالت نے 12 سالہ قید کے بعد بھی اس شخص کو حفاظتی حراست میں رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :